• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم کی تقرری میں ڈیڈلاک برا شگون ہے ،لیاقت بلوچ

لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری میں تاخیر اور ڈیڈلاک برا شگون ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ناکام، ظالمانہ مفاد پرست نظام نے عوام کو غربت، بیروزگاری، ذلت اور رسوائی دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل تمام دینی جماعتوں اور قوتوں کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے ۔ پانچ جماعتیں ایم ایم اے کے اتحاد کے ذریعے سب دینی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گی ۔ نظام مصطفیٰ کا نفاذ اور عوام کو عزت و عظمت دینا ہمارا مشن ہے ۔ صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا کہ نگرانی وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک سے افواہوں کو تقویت ملے گی اور غیر یقینی سیاسی عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہو گی۔ ایسا نگران سیٹ اپ لایا جائے جو ہر لحاظ سے غیر جانبدار ہو اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے قابل قبول بھی ہو۔ جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے ضروری ہے کہ مل کر کام کیا جائے بصورت دیگر جمہوریت کو ناقابل تلاف نقصان کا خدشہ برقرار رہے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی پانچویں ملاقات بے نتیجہ ختم ہونا سیاسی سوچ کی ناپختگی کی علامت ہے۔
تازہ ترین