• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احترام رمضان آرڈننس پرسختی سے عمل کروارہے ہیں،ڈی سی

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کروا رہی ہے اور اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دن کے وقت شہر میں کھلے ہو ٹلوں کے خلاف سخت کریک ڈا ئون کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کر نے پر15افراد کو گرفتار کروا کر ان کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
تازہ ترین