• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبیکہ شیخ کی موت پرپوری قوم سوگوار ہے،فرح ناز

لاہور (خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے امریکی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی پاکستان طالبہ سبیکہ شیخ کی ناگہانی موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے افسوسناک واقعے کی شدید ترین مذمت کی، فرح ناز نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والا افسوسناک واقعہ انسانیت کے خلاف سنگین اور ناقابل برداشت جرم ہے،دنیا کے کسی بھی ملک،مذہب اور معاشرہ میں ایسی بربریت غیر انسانی،غیر اخلاقی حرکت کی کوئی گنجائش نہیں،فرح ناز نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے رہنماؤں سیاسی ومذہبی قائدین کو ایسے انسانیت دشمن واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے،اسلام ایک امن پسند دین ہے۔دین اسلام میں ایسی درنگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ سبیکہ شیخ پاکستان کی بیٹی اور ہونہار طالبہ تھی،سبیکہ کی موت پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے ۔
تازہ ترین