• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان مال کمانے نہیں اعمال کمانے کامہینہ ہے،شاہد حسین گردیزی

لاہور(نمائندہ جنگ) رمضان المبارک میں شیطان قید لیکن شیطان کے چیلے ناجائز منافع خوروں کی شکل میں اپنی من مانی کرکے ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حقوق اہلسنت محاذ کے سربراہ پیر سید شاہد حسین گردیزی نے جامعہ غوثیہ کینٹ لاہور میں افطاری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان مال کمانے نہیں اعمال کمانے کا مقدس مہینہ ہے ۔ ریاست ناکام ہوچکی ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن ہے۔ دنیا بھر میں رمضان المبارک میں خوردونوش کی اشیاء سستی کی جاتی ہیں لیکن پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جہاں رمضان میں ذخیرہ اندوز منافع خور دھڑلے کے ساتھ اپنی من مانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں روزے داروں کو ریلیف دینے کی بجائے خوردونوش کی تمام اشیاء ان کی پہنچ سے دور ہیں۔
تازہ ترین