آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍شوال المکرم 1439ھ21؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے چار افرادکوزخمی کردیاگیا۔ تھانہ بنی کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں پولیس کے سابق اہلکارکوفائرنگ کرکےزخمی کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق عمران سکنہ محلہ عیدگاہ اپنے گھرکے باہرایک خالی پلاٹ میں کھڑاتھاکہ اسی تین مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی عمران علی نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا اسی دوران دوسرے ڈاکونے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیااورموقع سے فرارہوگئے۔زخمی عمران کے بارے بتایاجاتاہے کہ وہ سی آئی اے میں تعینات تھاجہاں اسے کچھ عرصہ پہلے ملازمت سے فارغ کردیاگیاتھا۔ تھانہ صادق آبادکو انیس الرحمٰن نے بتایا کہ ممنون الرشید نے میرے بھتیجے احسن سے بدتمیزی کی اورچلا گیا،کچھ دیربعدوہ واپس آیا جس کے ساتھ پندرہ بیس نامعلوم افرادتھے جن کی اندھا دھند فائرنگ سے را ہگیر اسامہ زخمی ہو گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو بابر زمان نے بتایا کہ شفاعت اللہ ، صبیح کو مار رہا تھا جسے شاہ رخ نے منع کیا تو شفاعت اللہ اور بلال نے شاہ رخ پر حملہ کر دیا ۔بلال کی فائر نگ سے عاطف اورشاہ رخ زخمی ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو حافظ محمد عثمان قمر رانا نے بتایا کہ شور شرابا سن کر باہر آیا تو وجاہت ، غیور اور ابو بکر لڑائی جھگڑا کر رہے تھے میں

x
Advertisement

چھڑانے لگا تو وجاہت نے پسٹل تان کر گھر پر فائرنگ کی اور مجھے قتل کی دھمکیاں دیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں