• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالت نمبر تین میں تمام مقدمات کی سماعت پراسکیوٹر نہ ہونے پر ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ بنی کی پولیس پارٹی پر حملہ آور ہونے کے الزام میں ملوث ملزمان عدنان امجد وغیرہ کیخلاف تین گواہ اور تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر حملہ آور ہونے کے الزام میں ملوث ملزمان سکینہ بی بی وغیرہ کے کیس میں دو گواہ قلمبند کر کے یکم جون کو مزید گواہ طلب کرلئے۔ سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ قتل کیس کے ملزم قاسم معاویہ کے مقدمہ کی سماعت مال مقدمہ نہ ہونے پر تیس مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔ خصوصی عدالت نمبر تین میں زیرسماعت تمام مقدمات پراسیکیوٹر نہ ہونے پر بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے۔
تازہ ترین