آپ آف لائن ہیں
جمعہ5؍ ذوالحجہ 1439ھ 17؍اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )این اے 52ڈھوک منشی میں 120کنال اراضی پر پارک مکمل کر لیا گیا پارک کی تعمیر پر 163.9ملین روپے لاگت آئی ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کل جمعہ کو اس پارک کا افتتاح کرینگے جس کے بعد پارک کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے افتتاح کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، پارک کیلئے فنڈز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دلوائے تھے ۔پارک کی مینٹی نینس اور اس کی دیکھ بھال پی ایچ اے کی ذمہ داری ہو گی ، پارک میں ایک کلومیٹر کا جاگنگ ٹریک، فٹ بال گرائونڈ اور ہارڈ بال کرکٹ گرائونڈ بھی بنایا گیا ہے جل میں فلڈ لائٹس بھی لگائی گئی ہیں ، پارک میں لینڈ اسکیپنگ کے علاوہ مختلف قسم کے درخت ، پودے اور موسمی پھول بھی لگائے گئے ہیں ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کیپٹن (ر) انوار الحق کے مطابق اس منصوبے میں دو کروڑ روپے کی بچت بھی ہو ئی ہے ۔ پارک سے یہاں کی بڑی آبادی کو تفریح کی سہولتیں میسر آئیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں