• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4سے 5ہزار خواتین فسٹیولا بیماری میں مبتلاہیں‘ نیشنل فورم آن ویمن ہیلتھ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نیشنل فورم آن ویمن ہیلتھ کے زیراہتمام انٹرنیشنل فسٹیولا ڈے 23مئی کے حوالے سے تقریب ہوئی‘ جس میں عورتوں کو درپیش معاشرتی مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ پاکستان میں تقریباً 4سے 5ہزار خواتین فسٹیولا بیماری میں مبتلا ہیں جس کی بنیادی وجہ معاشرتی ناہمواری، فرسودہ رسم و رواج، غربت، تعلیم کی کمی، فیملی پلاننگ سہولتوں کی عدم دستیابی، تربیت یافتہ صحت کارکنوں کی کمی اور علاقائی سطح پر بنیادی سہولتوں کا ناپید ہونا شامل ہے۔ فسٹیولا پراجیکٹ کوارڈنیٹر مس عطہر سید، ڈاکٹر کوثر ایسوسی ایٹ پروفیسر اینڈ ریجنل کوارڈنیٹر فسٹیولا سنٹر ایم سی ایچ پمز، پروفیسر ناصرہ تسنیم ہیڈ ایم سی ایچ یونٹ اینڈ ریجنل پروگرام منیجر نے بریفنگ دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ تمام ادارے خصوصاً پی ایم ڈی سی اور سی پی ایس پی فسٹیولا بیماری کے حوالے سے بہترین پالیسیاں وضع کریں۔
تازہ ترین