• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت مختلف منتخب افسروں کو آج تعریفی اسناد اور کیش پرائز دیگی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے جاتے جاتے سرکاری افسروں کو نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مختلف منتخب افسروں کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز دئیے جائینگے۔راولپنڈی ڈویژن سے منتخب اسسٹنٹ کمشنرز میں اے سی صدر راولپنڈی تسنیم علی خان اور اے سی گوجرخان مہرین فہیم عباسی کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو اٹک شامل ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید آج منتخب افسروں کو سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز دیں گے۔ادھر اے سی مری عارف اللہ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔
تازہ ترین