• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15جولائی سے گاڑیوں کی ٹرانسفر بائیومیٹرک ویری فکیشن کے ذریعے ہوگی،ایکسائز و ٹیکسیشن اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایکسائز و ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے ایسے تمام گاڑی مالکان جن کی گاڑیاں ایکساائز و ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد سے رجسٹر ڈ ہیں کو خبر دار کیا ہے کہ محکمہ 15جولائی 2018سے بائیومیٹرک ویری فکیشن کے ذریعے گاڑیاں ٹرانسفر کرنے کا آغاز کررہا ہے جس کے تحت فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کا موجود ہونا ضروری ہوگا۔ لہذا تمام گاڑی مالکان جو اوپن یا پرانے ٹرانسفر لیٹر پر گاڑی چلارہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک گاڑی اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی وہ فوری طور پر محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اسلام آباد سے رجوع کریں اور ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروائیں ۔15 جولائی 2018کے بعد پرانا ٹرانسفر لیٹر قابل قبول نہ ہوگا۔
تازہ ترین