• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 11ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے250گرام چرس، 30لٹر کھلی شراب، 6پستول، موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ اسلام آباد پولیس نے کھلی گیس اور پٹرول فروخت کرنے کےالزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔شالیمار پولیس نے میرا بیری میں عثمان خان اور الطاف حسین کو گیس کی غیرقانونی منتقلی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا۔ لوئی بھیر پولیس نے پاکستان ٹائون میں کھلے عام پٹرول فروخت کرنے کےالزام میں محمد منصور اورکورال پولیس نے غوری ٹائون میں کھلا پٹرول فروحت کرنے کے الزام میں منصور حسین کوگرفتار کرلیا ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران اسلام آباد پولیس نے بھی 16افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران پولیس نے 42پیشہ ور بھکاریو ںکے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی
تازہ ترین