• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھنہ پل انٹر چینج کے نصف پل کے گرڈرز رکھ دیئے گئے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) کھنہ پل انٹر چینج کے نصف پل کے گرڈرز رکھ دیئے گئے ہیں اور ان پر کنکر یٹ کی چھت آج ڈال دی جا ئے گی۔ شہر یوں کی تکلیف کے پیش نظر پرانے کھنہ پل کا نصف حصہ تو ڑ اگیا تھا۔اب دو سرا نصف حصہ تو ڑا جا ئے گااور وہاں گرڈرز رکھے جائیں گے جو تیار کر لئے گئے ہیں صرف لانچنگ کرنی ہے۔ نصف پورشن پر 30گرڈرز رکھے گئے ہیں۔ پراجیکٹ انجنیئر چوہدر ی محمد حسین تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پراجیکٹ ڈ ائریکٹر ممتاز حسین سی ڈی اے کی جانب سے نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ا بھی تک مغربی جانب بجلی کے کھمبے شفٹ نہیں کئے گئے ۔ سوئی گیس کی لائنیں بھی منتقل نہیں کی گئیں ۔ آئیسکو اور سوئی نادرن گیس کمپنی تعاون کرے تو منصوبہ جلد مکمل ہو سکتا ہے۔ کھنہ انٹر چینج کی تکمیل کیلئے 30جون کا ٹارگٹ د یا گیا ہے تاکہ اس مصرو ف ا یریا میں ٹریفک کا بہائو بہتر ہو جا ئے ۔
تازہ ترین