• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیتاکی شادی،بھارتی وزارت داخلہ نے25رشتوں کوموزوں قراردیدیا

گیتاکی شادی،بھارتی وزارت داخلہ نے25رشتوں کوموزوں قراردیدیا

نئی دہلی (ایجنسیاں)پاکستان سے بھارت جانے والی قوت سماعت اور گویائی سے محروم بھارتی لڑکی گیتاکیلئے 50رشتے آگئے،جن میں سے 25 کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق گیتا کے رشتے کیلئے فیس بک پر اشتہار دیا گیا تھا جس کے بعد 50افراد نے شادی کیلئے پیغامات بھیجے تھے اور بھارتی وزارت داخلہ نے جانچ پڑتال کے بعد گیتا کے لئے 25 رشتوں کو موزوں قرار دیا تھا۔بھارتی ضلع اندور میں پنچائت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نیہا مینا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو گیتا کی ان لوگوں سے ملاقات کیلئے ہدایت کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنی مرضی سے رشتے کا انتخاب کرسکے۔

تازہ ترین