• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری معاہدے کا کوئی متبادل نہیں، یورپی یونین

ایران جوہری معاہدے کا کوئی متبادل نہیں، یورپی یونین

برسلز (جنگ نیوز) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ یورپی یونین اس معاہدے میں باقی رہے گی اور اس معاہدے کا کوئی بھی متبادل نہیں ہے۔یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اپنے بیان میں جو یورپی یونین کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایران سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی بیان کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔

تازہ ترین