• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان ، حزب اللہ کے حمایت یافتہ نبیہ بری چھٹی مرتبہ پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

بیروت ( نیوز ڈیسک ) لبنان میں معروف سیاسی شخصیت اور حزب اللہ کے حمایت یافتہ نبیہ بری کو ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ۔ سال 1992ء کے بعد سے یہ چھٹا موقع ہے جب انہوں نے پارلیمنٹ کی اسپیکر شپ حاصل کی ہے ۔ نبیہ بری نے اپنی جیت کے بعد مطالبہ کیا کہ حکومت کی تشکیل جلد از جلد مکمل کی جائے ۔ دوسری جانب لبنانی صدر نے حکومت سازی کے سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔
تازہ ترین