• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مسلم لیگ ( ن ) کو ووٹ دینا ہے، غلط فیصلے الٹ جائیں گے، نواز شریف

اٹک ( نمائندہ جنگ ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کو ووٹ دینا ہے اور عہد کرو کہ ووٹ کو بے عزت نہیں ہونے دو گے، میں عوام کی خدمت کر رہاتھا،میری ذات کا عمل دخل نہیں، غلط فیصلے الٹ جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ملت لیاقت علی ہاکی سٹیڈیم ( لالہ زار گرائونڈ ) میں مسلم لیگ ( ن ) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکرز کنونشن سے مریم نواز ، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بھی خطاب کیا ،نواز شریف نے کہا کہ دن رات نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کام کررہا تھا،یکایک ایک دن نواز شریف کو فارغ کردیا گیا، 2013 ء میں لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی،کہاں گئی اب لوڈ شیڈنگ ،ہم بجلی لائے،بجلی سستی بھی کریں گے ، انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا جاکر دیکھو تم نے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو دھوکہ دیا، تم نے صوبے کو آثار قدیمہ بنادیا ،تم جھوٹے ہو ، منافق ہو ، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کہتے تھے کہ نواز شریف کو نکالیں گے تو یہ زیرو ہوجائے گا لیکن آج نواز شریف لوگوں کو ووٹ کو عزت دینے کی بات کر رہا ہے آپ نے نواز شریف کو نکال کر پاکستان کی ترقی کا پہیہ روک دیا ہے نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرا اور اٹک کا جیل کا رشتہ ہے ، جمہوری حکومت پر شب خون مار کر سابق آمر پرویز مشرف نے انہیں 14 ماہ تک اٹک قلعہ کے عقوبت خانے کے علاوہ کراچی جیل میں بد ترین سلوک کر کے قید کیا انہیں اٹک قلعہ سے کراچی لے کر جانے کیلئے کامرہ ایئرپورٹ پر جہاز میں سوار کراتے وقت سیٹ پر ان کے ہاتھ پیچھے سے ہتھکڑیوں کیساتھ باندھ کر غیر انسانی سلوک کیا گیا آج بھی ان کیساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے،نواز شریف نے عوام کے نعروں کا جواب انگریزی میں کہا کہ I understandکی صورت میں دیا you love me and i love u too ،اس موقع پرلوگوں نےدیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا آیا کے نعرے لگائے۔انہوں نے کہاکہ اٹک کو جو کے پی کے کا پڑوسی ضلع ہے پسماندگی سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے یہاں ہر جگہ موٹر وے بن رہے ہیں اور اٹک چاروں طرف سے سٹرکوں کے جال میں گھرا ہوا ہے ، ہکلہ سے سی پیک بن رہا ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان ژوب سے ہوتی ہوئی کوئٹہ تک جائے گی ، یہ موٹروے مانسہرہ تک اور بعدازاں چائنہ پاکستان کے بارڈ ر تک جائے گی، نواز شریف نے عوام سے نعرے لگوائے کہ ووٹ کو عزت دو جس پر عوام نے بھی ان بھر پور ساتھ دیا ۔

تازہ ترین