• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم پراتفاق رائے میں ناکام، معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانے کا فیصلہ

وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم پراتفاق رائے میں ناکام، معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(طاہر خلیل+وقار ستی)نگران وزیراعظم کی تعیناتی کا معاملہ دلچسپ مرحلے میں داخل وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیر اعظم کے نام پر بظاہر ناکام ہو گئے دونوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیما نی کمیٹی میں اطراف سے چار چار ارکان پارلیمنٹ ہونگے حکومت کی طرف سے مسلم لیگ ن کے چار افراد ہونگے اپوزیشن کی طرف سے دو پیپلزپارٹی جبکہ ایک پی ٹی آئی اور ایک ایم کیو ایم سے ہو گا ۔ آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت کمیٹی میں دونوں طرف سے نگران وزیر اعظم کے لئے دو دو نام دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ڈاکٹر شمشاد اختر اور جسٹس تصدق جیلانی کا نام دے گی اپوزیشن ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کا نام دے گی جبکہ تحریک انصاف تصدق جیلانی کے نام پر حکومت کا ساتھ دے سکتی ہے ۔اس طرح مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف مل کرپار لیمانی کمیٹی میں اکثریت سے نیا نگران وزیراعظم بنائے جانےکا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق عشرت حسین ، شمشاد اختر،ملیحہ لودھی اور عبداللہ ہارون نگران وزیراعظم کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ جسٹس (ر )ناصرالملک اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی نگران وزیر اعظم کے لئے ہار ٹ فیورٹ تصور کئے جارے ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کی صبح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی آج اس حوالے سے ایک اہم ملاقات بھی ہوگی جس میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے علاوہ دونوں رہنمامتفقہ نگران وزیراعظم پراتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے آخری کوشش بھی کریں گے۔دریں اثناء اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مایوس کیا اب معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔ ا پوزیشن لیڈر نے معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا،حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے، وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔

تازہ ترین