• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے دہری ایف آئی آر اور فوری گرفتاری سے روک دیا

سپریم کورٹ نے دہری ایف آئی آر اور فوری گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پولیس کو ایک مقدمے کے اندراج کے بعد دوسری ایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قرار دیا کہ کسی واقعہ پر نیا موقف آنے پر نئی ایف آئی آر کا کوئی جواز نہیں ، ٹھوس شواہد یا مواد آنے تک ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔ جسٹسآصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں سات رکنی لاجر بنچ نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور میں پولیس مقابلے میں قتل ہونیوالے نوجوان محسن علی کی والدہ صغریٰ بی بی کے مقدمہ میں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ خاتون کا موقف کا تھا تفتیش کے بعد مقدمے میں مزید حقائق سامنے آئے جن کی روشنی میں نئی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ بدھ کو قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

تازہ ترین