• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل، ذمہ دار عمران ہیں، نوازشریف

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوس ناک عمل ہے،یہ پی ٹی آئی کا کلچر ہے، اسکے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کا واقعہ ٹی وی پروگرام میں پیش آیا ۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ میڈیا کو ڈرایا دھمکایا جانا افسوسناک عمل ہے، ہر چیز نوٹ کی جا رہی ہے، قوم بھی ہر چیز نوٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک، ایک کر کے پی ٹی آئی کے سارے پول کھل رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے کیا کام کیا؟ سوائے دھرنوں اور امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے کے پی ٹی آئی کوئی قابل ذکر کارنامہ بتا دے ۔ انہوںنے کہاکہ 50 ہزار میگا واٹ بجلی کہاں ہے جو تحریک انصاف نے کہا تھا اور کہاں ہے نیا پاکستان، کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا؟یو این ڈی پی کی رپورٹ کہہ رہی ہے کہ خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے،کے پی کا موازنہ جنوبی پنجاب سے کر کے دیکھ لیں۔
تازہ ترین