• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلال چوہدری توہین عدالت کیس،17گواہوں کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران لیگی رہنما کی جانب سے 17گواہوں کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کی گئی جس میں مریم اورنگزیب اور مصدق ملک سمیت 5 اراکین پارلیمان کے نام بھی شامل ہیں۔ عدالت نےجی ایم آپریشن پیمرا کو بطور گواہ طلب کرلیا، بدھ کو جسٹس گلزار احمد کی سربرہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ جسٹس گلزار احمد نے طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضی سے کہا کہ کیس کو طول نہیں دے سکتے، آپ کو چاہئے تھا گواہوں کو ساتھ لے کر آتے۔
تازہ ترین