• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوزیہ قصوری پی ٹی آئی کی رکنیت سے مستعفی، عمران خان نے استعفیٰ منظورکرلیا

لاہور (مانیٹرنگ سیل) چیئرمین تحریک انصاف کےدفترنےفوزیہ قصوری کےاستعفیٰ کی وصولی کی تصدیق کر دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نےفوزیہ قصوری کا استعفیٰ منظورکرلیاہے۔ تحریک انصاف نے اپنے اعلامیہ میں فوزیہ قصوری کیلئے نیک تمناؤں اورخواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل،گزشتہ روزہی پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیاتھا۔فوزیہ قصو ر ی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے استعفے کا عکس شیئر کرتے ہوئے جاری کردہ پیغام میں لکھا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں لکھا تھاکہ تبدیلی کے خواہشمند لوگوں نے پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کیں لیکن 2013 ءکے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی اور عمران خان نے اسکی باگیں الیکٹ ایبلز کے ہاتھوں میں تھما دیں۔
تازہ ترین