• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات میں الیکشن کمیشن 60لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپ سکتا ہے

اسلام آباد ( طارق بٹ) آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک کے مجموعی پولنگ اسٹیشنز کے حصاب سے تقریبا60لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپنے ہونگے، الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق یہ فارمولا ہر عام انتخابات کے لئے ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ڈرافٹ کے مطابق پورے ملک میں جاری کردہ پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 86,436ہے، اس طرح صوبہ پنجاب میں اس کی مجموعی تعداد،48,667، سندھ میں 18,647، فاٹا میں اور خیبر پختون خوا میں 14655جبکہ بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4,467ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس معاملے پر ابھی حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق ماضی میں ہر عام انتخابات میں چھاپے گئے مگر گزشتہ انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو تحریک انصاف کے عمران خان نے دھاندلی کا ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے اسے اپنی مہم کا حصہ بنایا تھا۔
تازہ ترین