• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کےاور بلوچستان سے پولیو اور خسرہ کا وائرس پنجاب منتقل ہونے کا خدشہ

فیصل آباد (عمران علی)حالیہ دنوں میں کے پی کےاور بلوچستان سے پولیو اور خسرہ کا وائرس پنجاب میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب نے ای پی آئی مہم پر خاص توجہ کرنے اور بچوں کی زیرو ڈوز مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر کے سی ای اوز ہیلتھ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کرتی ہے ۔عوا م کاروبار کے حصول اور عید کے لیے ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے ہیں ۔
تازہ ترین