• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی حملہ کیس،آخری دو پاکستانی گواہوں کے بیانات قلمبند، سماعت 6جون تک ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ممبئی حملہ کیس کی ان چیمبر سماعت کے دوران آخری دو پاکستانی گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے ، جبکہ عدالت نے وزارت داخلہ کی جانب سے 27 بھارتی گواہوں کی دستیابی کے لئے مہلت طلب کرنے پر سماعت 6جون تک ملتوی کر دی، وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ27 جون تک بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا ، بدھ کو فاضل عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی تو استغاثہ کے گواہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا ءاور زاہد اختر کا بیان قلمبند کیاگیا، ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ زاہد اختر کو جرح کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیں جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 27جون تک بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا لہٰذا 27جون تک مہلت دی جائے ۔ فاضل عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 6جون تک ملتوی کر دی ۔ 6جون کو زاہد اختر کے بیان پر جرح کی جائے گی ۔
تازہ ترین