• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میںشدید گرمی، بدترین لوڈشیڈنگ، شہری عذاب میں مبتلا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گرمی کے ساتھ کے الیکٹرک کا پارہ بھی کم نہ ہوا بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری عذاب میں مبتلا رہے کے الیکٹرک نے افطار، تراویح اور سحری میں بھی بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے تک بجلی بند کی گئی بجلی بند ہونے کے اوقات مقرر نہ ہونے کے باعث شہریوں کی پریشانیوں میں کمی نہ ہوسکی کے الیکٹرک جن علاقوں کو مستثنیٰ قرار دیتی ہے وہاں بھی تین سے چار بار ایک گھنٹے بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، گلستان جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ڈرگ روڈ، پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد، منظور کالونی، اولڈ سٹی ایریا، اورنگی، بنارس کالونی، میٹروول سائٹ، بلدیہ سمیت دیگر علاقوںمیں دن اور رات لوڈشیڈنگ سے لوگ شدید پریشان رہے۔ و اضح رہے کہ الیکٹرک بند یونٹ کے آپریشنل ہونے کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکی ہے کے الیکٹرک شہر کے 60؍ فیصد علاقے کو مستثنیٰ قرار دیتی تھی لیکن وہاں بھی شدید لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
تازہ ترین