• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نگراں وزیراعلی کے حوالے سے اب تک اپوزیشن سے کوئی بات نہیں ہوئی ،سندھ میں الگ صوبے کی بات کرنے والوں کو عوام مسترد کردینگے،مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں نگراں وزیراعلی کے حوالے سے اب تک اپوزیشن سے کوئی بات نہیں ہوئی سندھ میں الگ صوبے کی بات کرنے والوں کو عوام مسترد کردینگے۔ ان خیالات کا اظہاانہوں نے بدھ کو وزیراعلی ہائوس میں ارکان اسمبلی اورسندھ اسمبلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے اعزازمیں دیے گئے افطارڈنرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔دوسری جانب اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اس افطارڈنرکا بائیکاٹ کیا ۔ افطارسے قبل ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سرداراحمد وزیراعلی ہاس پہنچے مگرپھراچانک واپس چلے گئے ۔ افطارڈنرمیں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی،صوبائی وزراء نثارکھوڑو،ناصرحسین شاہ ، سعید غنی منظوروسان مکیش کمارچالہ دیگرنے بھی شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ آج میں نے اپوزیشن اورتمام ارکان اسمبلی اورصحافیوں کوافطارمیں دعوت دی تھی جبکہ قائد حزب اختلاف اورتمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو میں نے خود فون کرکے افطارکی دعوت دی لیکن وہ نہیں آئے اسکا بہترجواب وہی دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین