• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی بحران پرحکمرانوں کی خاموشی پراسرارہے، شہریوں کا الزام

کراچی (اعظم علی /نمائدہ خصوصی) نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک میں یہ بحث زد عام ہے کہ کیا وجہ ہے کہ کراچی میں بجلی کے پراسرار بحران پر ملک کے تمام ادارے سیاسی جماعتیں چیخ رہے ہیں مگر کے الیکٹرک ہے کہ ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لیتی جبکہ کے الیکٹرک کی بے حسی اور فنی خرابیوں کے اعلانات سے عوام یہ سوچنے پر مجبو ر ہیں کہ ایسی کونسی طاقت ور شخصیت ہے جو رمضان المبارک کے مہینے میں ریکارڈ گرمی اور لو کے باوجود کے الیکٹرک اپنے رویئے پر ڈھٹائی پر ڈٹا ہوا ہے۔ جبکہ کے الیکٹرک کراچی میں فٹبال اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہی ہے اور جو اس کا اصل کام ہے وہ پوری طرح سے نہیں کرہی۔ شہریوں کا سوال ہے صوبائی اور قومی اسمبلی اس معاملے پر خاموش کیوں ہے پارلیمنٹ کی خاموشی ایکواقعی پراسرار حقیقت ہے ۔ ملکی میڈیا کے بعد مغربی میڈیا بھی کے الیکٹرک پر حیران ہے کہ کونسی طاقت کے الیکٹرک کی پشت پناہی کررہی ہے۔
تازہ ترین