• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل جیکسن کا حیرت انگیز رقص، 45ڈگری تک جھک کر سیدھے ہونے کا راز کھل گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسموتھ کرمنل گیت میں مائیکل جیکسن کےحیرت انگیز ڈانس کا رازکھل گیا ۔اسموتھ کرمنل گیت میں مائیکل جیکسن سامنے 45؍ ڈگری تک جھک کر سیدھے کھڑے ہوئے تھے رقص کے انتہائی ماہر بھی کشش ثقل کے سبب 30؍ ڈگری سے زیادہ سامنے نہیں جھک سکتے جیکسن نے 45؍ ڈگری سامنے جھکنے کے لیے خصوصی جوتا پہنا تھا۔ مائیکل جیکسن کے جوتے کی ہیل میں فرش سے میخ نکل کر چند لمحوں کے لیے فٹ ہوجاتی تھی مائیکل جیکسن کی جانب سے پیٹنٹ فریب نظر سامنے آنے پر حیرت انگیزرقص کا راز کھل گیا۔
تازہ ترین