• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی کالونی میں خاتون کا کمسن بچےسمیت خودکشی کا معمہ حل، پولیس نے ساس اور جیٹھ کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دہلی کالونی میں خاتون کا کمسن بچے سمیت خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا ، تفتیش کے وارادان واقعہ قتل ثابت ہوا اور پولیس نے مقتولہ کی ساس اور جیٹھ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیرئیر تھانے کی حدود دہلی کالونی میں عمارت سے 22 سالہ خاتون رمشا کی اپنے کمسن بچے کے ہمراہ چھلانگ لگادی تھی ،ا س سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو جب اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو اس وقت وہ زند ہ تھی اور اس نے وہاں موجود ایک خاتون کو بتایا تھا کہ اسکو بلڈنگ سےپھینکا گیا ہے اور اس نے اپنی ساس اور جیٹھ کاذکر کیا تھا، بعدا زاں جب لاش کا معائنہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ گرنے سے پہلےخاتون پر تشدد کیا گیا تھا اور اسکے گلے پر رسی کے بھی نشان موجود تھے ، واقعے کے بعد خاتون کے گھر والوں نے الزام لگایا تھا کہ اسکو اسکے سسرال والوں نے مارا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کی ساس نسرین اور جیٹھ اکرام کو گرفتار کرلیا، مقتولہ کا شوہر دبئی میںمقیم ہے اور مقتولہ کیرضوان سے ڈیڑھ سال قبل محبت کی شادی ہوئی تھی،مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین