• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی ، اشخاص کی نا جائز تجارت ممانعت بل اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی نے اشخاص کی نا جائز تجارت کی ممانعت کے ایکٹ 2018 کی منظوری دیدی ہے۔بل کا مقصد مایوس و پر یشان لو گوں کا استحصال کرنے والوں کو ہدف بنا نا اور شکار ہونیوالوں کا تحفظ ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایا ز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال نے سینیٹ سے منظور کردہ اشخاص بالخصوص خواتین اور بچوں کی ناجائز تجارت کی ممانعت اور تدا رک کا بل (اشخاص کی نا جائز تجارت کی ممانعت کا بل 2018) ایوان میں پیش کیا۔ اسپیکر نے بتا یا کہ اس بل پر شازیہ مری اور ڈاکٹر عذرا فضل کی دو ترامیم ہیں لیکن ان سے زبانی بات ہو گئی ہے۔انہوں نے یہ ترامیم واپس لے لی ہیں۔تاہم چونکہ دو نوں ممبران اس وقت مو جود نہیں تھیں لہٰذا سپیکر نے یہ ترامیم ڈراپ کردیں۔ ایوان نے بل کی شق وار منظوری دی۔ یہ بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔اس ایکٹ کا مقصد مجرموں جو مایوس و پر یشان لو گوں کا استحصال کرتے ہیں کو ہدف بنا نا اور نا جائزتجارت کا شکار ہونے والے افرادکا تحفظ اور ان کی مدد کرنا ہے۔
تازہ ترین