• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ہیٹ ویو سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی

کراچی ( صباح نیوز)ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز نے ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے ہیٹ ویو کی وجہ سے شہر میں ہلاکتوں کے دعوے کو مسترد کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمٰی کراچی کے تمام اسپتالوں میں ہیت اسڑوک کے وارڈز موجود ہیں جہاں ہیٹ اسٹروک کے مریض تو رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ہلاکت نہیں ہوئی۔ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے بنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور اسپتال کے لیٹر کے بغیر میتوں کو سرد خانہ میں رکھنا جرم ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا کہنا ہے کہ لوگ موجودہ موسم میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رکھی جانے والی لاشوں کے ورثاءکی فراہم کردہ معلومات پر بیان جاری کیا گیا۔
تازہ ترین