• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں نیم اور دیگر پھل دار درخت لگا رہے ہیں، ترجمان میئر کراچی

کراچی ( اعظم علی/نمائندہ خصوصی ) شہر قائد میں لگائے گئے کونو کارپس درختوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی اور گرمی کی شدت میں اضافہ پر سرکاری زرائع نے کہا ہے کہ یہ درخت ماحول دوست نہیں ہیں یہ زیر زمین پانی اور ماحول کو برباد کرتاہے۔ میئر کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کونو کارپس درخت سابق میئر نعمت اللہ خان کے دور میں لگائے گئے تھے، ہم اپنی شجر کاری میں کونوکارپس نہیں بلکہ نیم ، جنگل جلیبی،بادام، سوہانجھنااور پھل دار درخت لگا رہے کیونکہ کونو کارپس کو سوشل میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا ہے۔ ماحولیات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران کہتے ہیں کہ وہ کھل کر اس درخت کو کراچی میں لگانے کی مخالفت اس لئے نہیں کرسکتے کیونکہ اس سے محاذ آرائی کی فضا کھڑی ہورہی ہے جو کہ خطرناک ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ کونوکارپس کے درختوں نے کراچی کا ماحول یکسر بدل کر رکھ دیا ہے لیکن یہ بات کوئی ماننے کیلئے تیار نہیں۔ ایک اور افسر کا کہنا تھا کہ تنقید جاری ہے لیکن اس کے سد باب کیلئے عملی اقدام نہیں کیے جا رہے۔ ہارٹیکلچر کے شعبے کے ایک ماہر کا کہنا تھا کہ کونوکارپس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں لیکن کراچی جیسے شہر میں اس پر لب کشائی کرنا خطرے سے خالی نہیں۔
تازہ ترین