• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی فنڈنگ کیس،لیگی وکیل کے پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کی برہمی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیخلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگز سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، لیگی وکیل کے پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کیا ممبر پنجاب نے کہا وکیل کے پاس پیش ہونیکا وقت نہیں ہوتا تو کیس نہ لیا کریں، درخواستوں پر سماعت ممبر پنجاب الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم کی سربراہی میں ہوئی،مسلم لیگ ن کی جانب سے انکے جونئیر وکیل پیش ہوئے، درخواست گزار فرخ حبیب کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کیس کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائینگے،یہ مناسب نہیں کہ جونیئر وکیل کو بھیج کر کہا جائے آپ پوائنٹس نوٹ کر لیں،راجہ ظفر الحق کے نام سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا گیا جو قانون کیخلاف ہے،نواز شریف کو اپنے نام سے جواب جمع کرانا چاہئے تھا۔
تازہ ترین