• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کونسل کے خاتمے ، عبوری ایکٹ 1974میں ترامیم کاحکومتی نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کشمیر کونسل کے خاتمے اور عبوری ایکٹ 1974میں ترامیم سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا،ارکان کونسل کی فیصلے کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار وفاق سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری:عدالت عالیہ نے ارکان کشمیر کونسل کی وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاق سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، بدھ کو جسٹس عامر فاروق نے ارکان کشمیر کونسل صدیق بٹلی اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزاروں کے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کشمیر کونسل آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان تعلق کا واحد قانونی و آئینی طریقہ کار ہے ، دنیا بھر کی پارلیمانی جمہوریت کے 2 ایوان ہوتے ہیں ۔
تازہ ترین