• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی میں آج سےگرمی میں کمی کا امکان

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی تاہم موسم گرم ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہرمیں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت37ڈگری سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے ۔

جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کراچی کادرجہ حرارت معمول پر آجائے گا تاہم پیر سے کراچی کے درجہ حرارت میں پھر سے اضافے کاامکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،کل سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47، ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور میں 42، ملتان اور فیصل آباد میں 41 اور اسلام آباد میں 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب کراچی کےمختلف علاقوں میں آج بھی سحری پر بجلی غائب رہی ۔گلشن اقبال ،نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے ،لیاقت آبادسی ون ایریا،گلشن معمار،ملیرسعودآبادسمیت مختلف علاقوں میں میں بجلی معطل رہی ۔

ترجمان کےالیکٹرک کا اس بارے میں کہنا ہےکہ گلشن اقبال بلاک10اور11،گلشن معمار،نارتھ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کےمطابق ہے۔

لیاقت آباد سی ون ایریا میں علاقائی فالٹ ہے،کےالیکٹرک کاعملہ پی ایم ٹی پرفالٹ کی درستگی میں مصروف ہے لہذا مقامی فالٹ کولوڈشیڈنگ کہنا مناسب نہیں ہے۔لائن لاسزوالےعلاقوں میں ساڑھے7گھنٹےتک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین