• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ کے جنگل میں لگی آگ بجھائی نہ جاسکی

مارگلہ کے جنگل میں لگی آگ بجھائی نہ جاسکی

اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں کے جنگل میں کل سے لگی آگ پرمکمل طور پر قابو نہ پایا جا سکا۔


سی ڈی اے حکام کا کہناہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، مارگلہ کے جنگل میں پیر سوہاوہ کے قریب لگی آگ نے ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے سمیت کسی متعلقہ ادارے کا عملہ کئی گھنٹوں تک نہیں پہنچا۔

مارگلہ کے جنگل میں لگی آگ بجھائی نہ جاسکی

سی ڈی اے انوائرنمنٹ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ کے مقام تک نہیں پہنچ سکتیں اس لیے آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

تازہ ترین