• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ الازہر کے تحت ہوا موسیقی کا منفرد کانسرٹ

جامعہ الازہر کے تحت ہوا موسیقی کا منفرد کانسرٹ

مصر کی تاریخی اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر کے تحت موسیقی کے منفرد کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

قاہرہ میں الازہر یونی ورسٹی کے کانفرنس سینٹر میں آرٹس اینڈ کریٹیوٹی فیسٹیول کے نام سے منعقدہ کانسرٹ 3روز تک جاری رہا۔

کانسرٹ کیلئے 600 طلبہ و طالبات میں سےکل 8طالبعلموں اور 8 طالبات کو منتخب کیا گیا۔

جامعہ الازہر کے تحت ہوا موسیقی کا منفرد کانسرٹ

یونیورسٹی میں آرٹ اور موسیقی کا شعبہ نہ ہونے کی وجہ سے ان طلبہ و طالبات کی تربیت کے لیے موسیقی کے خصوصی اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔

مصرکی نوجوانوں اور کھیل کی وزارت کی جانب سے منعقد کیے گئے اس کنسرٹ میں گلابی لباس اور اسکارف میں ملبوس طالبات اور سیاہ سوٹ میں پہنے طلبہ کے اس گروپ نے موسیقی کی دھنوں پر اسلامی منقبت پیش کی۔

ان کی اس کاوش کو حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تاہم مصر کے کچھ حلقوں میں جامعہ الازہر کے پلیٹ فارم سے موسیقی کے کنسرٹ کے انعقاد کو ہدف تنقید بھی بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین