• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اب جاپان کے پاس

جاپان کو طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز مل گیا، سنگا پوراور جرمنی دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے، نئی فہرست جاری کر دی گئی، متحدہ عرب امارات 23ویں جبکہ پاکستان 98 ویں نمبر پر ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹ کا اعلان کردیا گیا ہے اور جاپان نے اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ سنگاپوراور جرمنی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

جاپانی پاسپورٹ سب سے زیادہ طاقت ور

اس فہرست کے مطابق جاپانی ویزا رکھنے والے افراد 189ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جرمنی اور سنگا پورہیں جن کے شہری 188ممالک میں بغیر ویزہ لئے جاسکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا، فن لینڈ، اٹلی، فرانس، سوئیڈن اورا سپین ہیں، چوتھے نمبر پر ویزہ فری سفر کی سہولت کے ساتھ برطانیہ اور امریکا میں ٹائی ہو گیا ہے۔

امارات بھی ویزا رینکنگ میں تیزی سے اوپر بڑھ رہا ہے اور اس رینکنگ میں امارات کا نمبر23واں ہے۔

جاپانی پاسپورٹ سب سے زیادہ طاقت ور

بدقسمتی سے پاکستان کا نمبر98واں ہے جو ایتھوپیا، فلسطین اورسوڈان جیسے ممالک کے بھی بعد آتا ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لئے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔

تازہ ترین