• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان 27 مئی کو کراچی آئیں گے

تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم میں تیزی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 27 مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 27 مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ملیر میں پارٹی کے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عمران خان کراچی میں پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

عمران خان امریکا میں فائرنگ سے قتل ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔ جس کے بعد عمران خان شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین