• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیو یارک اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون صدر

نیو یارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای) کی 226 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون صدر بن گئیں، وہ اس بڑی اسٹاک مارکیٹ کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گی۔

نئی صدر اسٹیسی کوننگھم نے این وائی ایس ای کے تجارتی فلو ر پر ایک کلرک کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا اور اب وہ اسی اسٹاک ایکسچینج کے بگ بورڈ کی 67ویں صدر ہوں گی۔

کوننگھم اس وقت نیویارک اسٹاک ایکس چینج گروپ کی چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر کام کررہی ہیں اور وہ آئندہ جمعہ کو اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔

اسٹاک ایکس چینج کے موجودہ صدر تھامس فیرلے ایک کمپنی کی سربراہی سنبھالنے کے لیے یہ عہدہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ اب تک نیو یارک اسٹاک ایکس چینج پر مردوں ہی کی بالادستی رہی ہے۔ اس وقت اس کو ’’می ٹو تحریک‘‘ سمیت مختلف ایشوز کا سامنا ہے۔

تازہ ترین