• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
موٹر سائیکل سوار نے گرمی کا توڑ نکال لیا

کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جا ری ہے اور لوگ گرمی کے توڑ کے نت نئے انداز اپنا رہے ہیں،موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے بھی گرمی کا توڑ نکال لیا ہے۔


موٹر سائیکل سوار نے ایسی منفرد اور انوکھی ٹوپی تیار کی ہے جسے پہن کر سخت گرمی نجات ملے گی اور ٹھنڈک کابھی احساس ملے گا ، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوپی میں بہت چھوٹا پنکھا لگایا گیا ہے جسے ایک چھوٹے سولر پلیٹ سے انرجی فراہم کی جا رہی ہے۔

پنکھا ٹوپی کے فلوپ میں فٹ کیا گیا ہے تاکہ ہوا براہ راست چہرے پر لگے جبکہ سولر پلیٹ کو ٹوپی کے اوپری حصے میں لگایا گیا ہے تاکہ سورج میں نکلنے کے لئے سورج سے فائدہ اٹھایا جائے ۔

سولر پینل سے چلنے والی ہوادار ٹوپی پہنے شخص کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تازہ ترین