آپ آف لائن ہیں
جمعہ5؍ ذوالحجہ 1439ھ 17؍اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوزیہ قصوری نے پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوزیہ قصوری سر زمین پارٹی میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس کر کے پاک کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سے استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھجوا دیا ہے۔

فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے ہٹ گئی ہے اور پارٹی کے لیے قربانی دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا۔

ان کا اپنے استعفے میں مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں