• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاکلیٹ کمپنی نے اشتہار پر معافی کیوں مانگی ؟

چاکلیٹ کمپنی نے اشتہار پر معافی کیوں مانگی ؟

جرمنی کی چاکلیٹ کمپنی نے شاہی شادی کی تھیم پر بنائے گئے اشتہار پر معافی مانگ لی۔ نسل پرستی پر مبنی تصویر میں چاکلیٹ کو شاہی دلہن کےطور پر پیش کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ ہوتے ہی اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تصویر میں چاکلیٹ مارش میلو کو میگھن مرکل اور پرنس ہیری کی شادی والے دن کے عروسی لباس میں دکھایا گیا ہے۔

ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتا اس پوسٹ پر روؤں یا ہنسوں؟ ایک اور یوزر نے اس تصویر کو انتہائی بے سروپا قرار دیا۔ شدید تنقید سامنے آنے پر کمپنی کے ترجمان نے معذرتی بیان میں اعتراف کیا کہ یہ پوسٹ بہت بے وقوفانہ اور باعث شرمندگی ہے۔

تازہ ترین