• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
'یاد نہیں آخری بار یہاں کب آیا تھا'

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق آج پیش کیے جانے والے بل کے موقع پر آج کافی عرصے بعد پارلیمنٹ آئے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا۔

چیئرمین تحریک انصاف سے صحافی نے سوال کیا کہ 'خان صاحب کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آئے ہیں؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا، 'مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں۔

عمران خان کی اسمبلی آمد کے موقع پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے شعری انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کو کتنے اجلاسوں میں آنا چاہیے تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ 'اگر صحیح اسمبلی چلاتے تو میں ہر روز آتا۔ صحافی نے سوال کیاآپ نہیں ہیں تو صحیح اسمبلی کون چلائے گا جس پر عمران خانے کہا کہ وزیراعظم اسمبلی کو مضبوط کرتا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آخری مرتبہ مئی 2016 میں قومی اسمبلی میں آئے تھے اور تقریباً 2 سال بعد آج ایک مرتبہ پھر وہ اسمبلی آئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق آج پیش کیے جانے والے بل کی حمایت میں ووٹ دیں گے۔

دوسری جانب عمران خان کے اسمبلی آنے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے، جو اسمبلی آتا ہے وہی سیاست دان کہلاتا ہے، عمران خان کو اسمبلی یاد آگئی اس لئے آگئے۔

تازہ ترین