پاکستان حصص بازار میں میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جبکہ 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 236 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
پاکستانی حصص بازار کے بینچ مارک 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 42 ہزار 536 پوائنٹس پر کیا۔
حصص بازار میں کاروبارکے دوران 337 کمپنیوں کے حصص کے سودے ہوئے جن میں 198 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی آئی۔
بازار میں آج 12 کروڑ 71 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 66 کروڑ روپے رہی جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹل لائزیشن 35 ارب روپے کم ہوکر 8828 ارب روپے ہوگئی۔