آپ آف لائن ہیں
جمعہ 7؍ شوال المکرم 1439ھ 22؍ جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان اور چین کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی سازش ناکام

چینی حکومت نے بھارتی اخبار کے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا، چین کی وزارت خارجہ نے حافظ سعید کے حوالے سے بھارتی اخبار میں چھپنے والی خبر کو لغو ، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے ۔

پاکستان اور اس کے عظیم دوست چین کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی ، بھارتی اخبار دا ہندو کی بے بنیاد ، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی خبر کا پول کھل گیا ۔

x
Advertisement

دا ہندو نے خبر دی کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے گزشتہ ماہ باؤ فورم کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیا تھا کہ عالمی دباؤ کے باعث حافظ سعید کو کسی اور مغربی ایشیائی ملک منتقل کر دیا جائے ۔

چین کی وزارت خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ خبر انتہائی افسوس ناک ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں