• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے جو بویا ابھی تووہ کاٹا بھی نہیں، چانڈیو

 نواز شریف نے جو بویا ابھی تووہ کاٹا بھی نہیں، چانڈیو

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو بویا ابھی تووہ کاٹا بھی نہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ نواز شریف کا اپنا کیا دھرا ہے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ مریم نواز آج اگر کٹہرے میں ہیں تواس کے ذمہ دارخود نواز شریف ہیں، میاں صاحب انتقام کے وقت بھول گئے تھے کہ بینظیر بھٹوبھی کسی کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ نے خود اپنے بچوں کو اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پھنسایا ہے، اب بھی وقت ہے قوم کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کریں،ہم بیٹیوں کا احترام کرنے والے ہیں، لیکن یہ سب میاں صاحب کا اپنا کیا دھرا ہے۔

تازہ ترین