• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے جس سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والی اس خونخوار شیرنی کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنے رکھوالے کو اپنا دوست بنا لیا ہے۔

خونخوار شیرنی اور انسان کی انوکھی دوستی

دوستی کے یہ خوبصورت مناظرجنوبی افریقہ کے ملک بوٹسوانا کے ایک فاؤنڈیشن میں دیکھے گئے جہاں شیرنی نے اپنے رکھوالے کو ایک طویل عرصے کے بعد دیکھا تو بھاگتی ہوئی اُس کے پاس آئی اورگلے لگی۔

یہی نہیں بلکہ اس نے کشتی کے انداز میں نہ صرف محبت کا اظہار کیا بلکہ نوجوان کی گود میں جا بیٹھی۔

نوجوان نے اس شیرنی کو ایک جنگل میں شکار ہونے سے بچایا تھا تب سے دونوں کی دوستی بہت گہری ہے۔

تازہ ترین