• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئن آسٹائن جیسی ذہانت نہ سہی ، آئن جیسے بال تو ہیں۔۔


البرٹ آئن آسٹائن جیسی ذہانت بہت کم افراد میں پائی جاتی ہے لیکن ان جیسے بال بھی بندے کو مشہور بنا دیتے ہیں۔یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس بچی کو ہی دیکھ لیں جو بے شک البرٹ آئن آسٹائن جیسی ذہانت نہ رکھتی ہولیکن ننھی پری کے ان جیسے بال لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔

آئن آسٹائن جیسی ذہانت نہ سہی ، آئن جیسے بال تو ہیں۔۔

جی ہاں، امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی17ماہ کی Taylor McGowanنامی بچی کے بالوں کی ساخت بیحد سخت ہے جس کی وجہ سے بال کھڑے رہتے ہیں اور جنہیں بنانے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔

اپنے بالوں کی وجہ سے مشہور ہونے والی بچی کے والدین کا کہنا ہے بالوں کی ایسی ساخت کا ہونا ایک بیماری ہے جسے ہیئر سنڈروم کہا جاتا ہے جبکہ بچی کے بال دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے اور اس توجہ پر اُس کے والدین بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین