• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعوان کو پیش نہیں ہونا تو فیصلہ کردیتے ہیں، عدالت

بابر اعوان کو پیش نہیں ہونا تو فیصلہ کردیتے ہیں، عدالت

لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ہتک عزت اور ہرجانہ کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے پیش نہ ہونے پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک نے کی، عمران خان کے وکیل کے معاون نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ انہوں نے پیش نہیں ہونا تو پھر کیس کا فیصلہ کردیتے ہیں۔

جونیئروکیل نے کہا کہ عدالت مہلت دے،آئندہ سماعت پر بابراعوان ہر صورت پیش ہوں گے، عدالت نےاُنہیں بحث کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔

شہباز شریف نے پاناما لیکس ایشو پر دس ارب رشوت کی پیش کش کے بیان پرعمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

تازہ ترین